پاکستان کے احمد یستور مرزادبئی کار ریس میں تیسری پوزیشن پر

ahmed yastoor

ahmed yastoor

پاکستان کے احمد یستور مرزا نے دبئی میں منعقد ہونے والی فارمولا گلف 1000 کار ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے.
چار ماہ پہلے ہالینڈ میں منعقد ہونے والی فارمولا بی ایم ڈبلیو کار ریس میں اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے احمد یستور مرزا نے دبئی میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے،،دبئی کے ریس ٹریک پر منعقد ہونے والی فارمولا گلف 1000 میں احمد یستور مرزا نے تیسری پوزیشن حاصل کی.

پہلی دو پوزیشنز پر متحدہ عرب امارات کے ڈرائیورز برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے. احمد یستور مرزا کہتے ہیں کہ کار ریسنگ میں بین الاقوامی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود انہیں ابھی بھی سپانسرز کی تلاش ہے تاکہ وہ پاکستان کا نام کار ریسنگ کی دنیا میں مزید روشن کر سکیں۔