پاکستان کے ساتھ بداعتمادی میں کمی آ رہی ہے، بھارت

sm krishna

sm krishna

بھارت کے وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بداعتمادی میں کمی آرہی ہے تاہم بہتر تعلقات کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کل ہوگی۔
مالدیپ میں پاکستانی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کے دوران ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے۔ ہمیں مل کر اس کے خلاف پالیسی بنانا ہوگی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے تعلقات کی بہتری کیلئے تبادلہ خیال کیا۔
ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد کی فضا بحال ہورہی ہے مگر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو مزید کام کرنا چاہئے۔
دونوں رہنما سارک ممالک کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مالدیپ میں ہیں۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کل بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ سے بھی ملاقات کررہے ہیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔