پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر آرہے ہیں ، امریکا

Pak U.S

Pak U.S

افغانستان میں امریکی جنرل جیمز ٹیری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر آرہے ہیں، پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی تعداد بتانا مشکل ہے۔

پینٹاگون کو بریفنگ دیتے ہوئے افغانستان میں امریکی فورسز کیڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جیمز ٹیری نے کہا افغان جنگ کے انتہائی پریشان کن مرحلے سے بتدریح باہر نکل رہیہیں۔ پاکستان، افغانستان اور امریکا کیسہ فریقی تعاون کو بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

پاکستان اور افغانستان سرحدی معاملات اور سیاسی مسائل کیحل کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ٹیری نے کہا اندازہ ہے کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں بیس ہزار کے لگ بھگ شدت پسند ہو سکتے ہیں۔ امریکا پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔