پاکستان کے ساتھ تعلقات چیلنجنگ مگر اہم ہیں۔ ہیلری کلنٹن

Hilary

Hilary

امریکہ:(جیو ڈیسک) ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات چیلنجنگ مگر اہمیت کے حامل ہیں۔

امریکی سینیٹ کے غیر ملکی آپریشنز اور دیگر پروگرامز کے اخراجات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سامنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ، افغانستان اور عراق میں امریکی مشنز پر آنے والی بھاری لاگت امریکی سلامتی کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدربارک اوبامہ پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ جنگ کی لہر یں تھم رہی ہیں تاہم امریکی فوجیوں کی وطن واپسی کے بعد ان ممالک میں سفارتی اور تعمیراتی کاموں پر کام کیا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی ، معاشی استحکام اور علاقائی تعاون پر کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔