پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں پیچیدگی ہے: بھارت

Salman Khurshid

Salman Khurshid

بھارت (جیوڈیسک)بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی اگرچہ انتہائی مشکل اور پیچیدہ کام ہے تاہم اس حوالے سے کچھ اہم اور مثبت پیش رفت ہوئی ہے، معاشرے کو انتہا پسند نظریات سے پاک کئے بغیر مشترکہ مقاصد کا حصول ممکن نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات وزیر خارجہ سلمان خورشید نے ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند نظریات کو تسلیم کرنے سمیت کئی پہلوں پر اہم پیشرفت ہوئی ہے تاہم معاشرے کو انتہا پسند نظریات اور دہشتگردی سے پاک کئے بغیر صورتحال میں مشکلات اور پیچیدگی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ملنے والے کچھ مثبت سگنلز سے امید پیدا ہوگئی ہے اور امن کی کوششوں میں پیشرفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برصغیر کا خطہ آئندہ انتخابات کی طرف جا رہا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ کون سی حکومتیں معرض وجود میں آئنیگی۔ ایسی صورتحال میں کسی کیلئے مقاصد کا حصول ممکن نہیں۔