پاک امریکا تعلقات، حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کریگی۔ آرمی چیف

kayani

kayani

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

شہباز ایئر بیس جیکب آباد میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے وزیراعظم کا بیان بالکل واضح ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے دوران پاک فضائیہ نے تعاون کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل را قمر سلیمان نے کہا کہ نئے ایف سولہ طیاروں سے دفاعی صلاحیت مضبوط ہوئی ہے۔ اس سے پہلے ایئرچیف را قمر سلیمان نے جدید ایف سولہ طیارہ اڑایا جبکہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے طیارے میں سفر کیا۔