پاک ایران پائپ لائن منصوبے کو آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔ امریکا

Victoria Nuland

Victoria Nuland

امریکا: (جیو ڈیسک) وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں احتیاط برتنی چاہئے اور اس پائپ لائن منصوبے کو آگے نہیں بڑھانا چاہئے ۔ واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی نظر میں پاکستان ایران پائپ لائن منصوبہ بہتر منصوبہ نہیں۔ پاکستان کو ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں احتیاط برتنی چاہئے ۔ ایران خطے میں دیگر ممالک کو بھی مدد فراہم کرنے کے وعدے کر چکا ہے تاہم یہ وعدے وہ پورا نہیں کرتا۔ امریکہ کو پاکستان کے توانائی کے بحران کے مسائل سے اگاہی ہے اور اس سلسلے میں مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر اپنا موقف پیش کیا ہے۔ پاک ایران پائپ لائن پر امریکہ کا اپنا مقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی سوڈان میں سوڈانی افواج کی بمباری کی خبروں پر تشویش ہے، سوڈان جنوبی سوڈان میں بمباری کو روکے اور وہاں امداد کی رسد کو یقینی بنائے۔