پاک ایران گیس منصوبہ 2014 میں مکمل ہو گا، ایرانی صدر

Mahmoud Ahmadinejad

Mahmoud Ahmadinejad

اسلام آباد(جیوڈیسک)ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس منصوبہ 2014 میں مکمل ہو جائے گا۔ امریکا اس معاملے میں دونوںملکوں پر دباؤ نہیں ڈال سکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود احمدی نژاد نے کہا کہ گیس منصوبے میں ایران معالی معاونت بھی کرے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان بجلی کے شعبے میں بھی تعاون جاری ہے۔ ایران پاکستان کو ایک ہزار میگا واٹ بجلی دے گا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اور افغانستان میں تعاون خوش آئند ہے۔

تہران اس عمل کی حمایت کرتا ہے۔ محمود احمدی نژاد نے کہا کہ قابض استعماری قوتوں کا قبضہ ختم ہو رہا ہے۔ اگر غیر ملکی مداخلت ختم ہو جائے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔