پاک ایران گیس منصوبے میں جرمنی کی کمپنی پاکستان کی مشیر

pak iran gas

pak iran gas

پاکستان : ( جیو ڈیسک ) پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں جرمنی کی کمپنی نے پاکستان کے مشیر بننے کی تصدیق کردی ہے۔ آئی ایل ایف کسنلٹنگ انجینئرنگ کمپنی کے مطابق وہ پروجیکٹ میں پائپ لائن کی تعمیر کی ذمے داری ادا نہیں کرے گی بلکہ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی اس پروجیکٹ میں پاکستان میں پائپ لائن بچھانے کے عمل پر صرف مشاورت فراہم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کو پچیس کروڑ ڈالر کی کنسلٹینسی کا پروجیکٹ دیا گیا ہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن پروجیکٹ کے تحت ایران گیس کو بلوچستان کی سرحد تک پہنچائے گا جہاں سے ایک پائپ لائن کے ذریعہ یہ گیس گوادر کے راستے کراچی تک پہنچائی جائے گی جہاں سے یہ گیس مرکزی ٹرانسمیشن نظام کا حصہ بن جائے گی۔