پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ غیرمناسب ہے، امریکا

VictoriaNulund

VictoriaNulund

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کئی ممالک سے بات چیت جاری ہے۔ وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن مناسب اقدام نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کی قطر میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات طے نہیں ہوئی۔ امریکا نیٹو حملے کے بعد پاکستان کی نظرثانی شدہ پالیسی کا انتظار کررہا ہے۔ پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔ پاکستان سے مذاکرات کے بعد ہی اپنا موقف تبدیل کیاجاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیری لوگر بل کے تحت امداد میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام منصوبے بغیر رکاوٹ جاری ہیں۔