پاک بحریہ کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ

Pakistan Navy

Pakistan Navy

پاک بحریہ نے جنگی جہازوں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق میزائلوں نے کامیابی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنایا،پاک بحریہ کے سربراہ آصف سندھیلہ نے چیئرمین نیسکام کیساتھ تجربات کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر چیف آف نیول سٹاف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ایڈمرل آصف سندھیلہ نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کی دفاعی ضروریات سے آگاہ ہے۔