پاک بنگال کرکٹ سیریز: سیکورٹی پلان کیلئے وزارت داخلہ کو خط

zaka ashraf

zaka ashraf

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاک بنگلہ دیش سیریز کے سیکیورٹی پلان کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے جنوری میں بنگلہ دیش کی سیکورٹی ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ وزارت داخلہ سے ملنے والے سیکیورٹی پلان کے تحت بنگلہ دیشی سیکیورٹی ٹیم کو بریفنگ دی جائے گی۔ جس کے بعد وہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اپنی سفارشات پیش کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی کی درخواست پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے آمادہ ہوگئی لیکن دورہ کو سیکورٹی پلان سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔