پاک بھارت تجارت سے ریلوے کوفائدہ ہوگا،جی ایم پاکستان ریلوے

train

train

جنرل مینجر پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ پاک بھارت تجارت سے ریلوے کو بہت زیادہ فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ پچاس فیصد ٹرینیں خود چلائیں گے جبکہ پچاس فیصد نجی سیکٹر کو دی جائیں گی۔
راولپنڈی میں میڈیا کو بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ آٹھ ہزار کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کا پینسٹھ فیصد حصہ اپنی مدت پوری کرچکا ہے۔ تیس جون دو ہزار بارہ تک کراچی سے لاہور ڈبل ٹریک مکمل کرلیا جائے گا۔ جی ایم ریلوے نے کہا کہ پچاس فیصد ریلوے نجی اداروں کو دینے کے باوجود کسی مزدور کو نہیں نکالا جائے گا۔ ریلوے میں کرپشن موجود ہے۔ گریڈ اٹھارہ سے انیس تک افسران کو برطرف بھی کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچیس دسمبر سے لاہور سے کراچی تک کے لیے بزنس ایکسپریس شروع کی جائے گی جس کا افتتاح وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کریں گے۔