پاک بھارت تعلقات، پیپلزپارٹی، ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

PPP, PML-Q

PPP, PML-Q

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس کل شام چار بجے پارلیمنٹ ہاوس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی صدارت میں ہوگا۔

اجلاس میں پاک بھارت تعلقات، ملک کی سیاسی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائیگا۔