پاک بھارت جھڑپیں : اقوام متحدہ سے تحقیقات کی ضرورت نہیں ، سلمان

Salman Khurshid

Salman Khurshid

پاک بھارت جھڑپیں (جیوڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ کی انکوائری کے بجائے پاک بھارت مذاکرات سے حل ہونا چاہیئے۔

نئی دہلی میں سری لنکا کے وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان خورشید نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور جھڑپیں اور پاکستان اور بھارت کا باہمی معاملہ ہے ، اس پراقوام متحدہ کی تحقیقات کی ضرورت نہیں۔

اس سے پہلے پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات اقوام متحدہ کے مبصر سے کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔