پاک بھارت وزرائے تجار ت مذاکرات، تین معاہدوں پر دستخط

pak india

pak india

پاکستان اور بھارت کے درمیان تین تجارتی معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ رواں ماہ مختصر نیگٹو لسٹ تیار کرلی جائے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت پر مذاکرات کا پہلا دور دلی میں، جبکہ بجلی پرماہرین کے گروپ کا دوسرا اجلاس لاہور میں ہوگا۔

پاک بھارت وزرائے تجارت کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات کے بعد باہمی تجارت کے فروغ کے تین معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کسٹمز، تنازعات اور اختلافات کے حل اور میعار کے امور سے متعلق ہیں۔مذاکرات میں دونوں ممالک کے تاجروں کیمسائل حل کرنے اورکھوکھراپار مونا با روٹ کو فعال بنانے پر بھی زور دیاگیا۔

اس سے پہلے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی وزیر تجارت آنند شرما نے کہا کہ مضبوط تجارتی تعلقات سے امن پسند قوتوں کو تقویت ملے گی۔