پاک نیوز لائیو پاکستان سمیت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے، رانا اقبال سپیکر پنجاب اسمبلی

اوکاڑہ : پاک نیوز لائیو کی پہلی سالگرہ اور تقریب تقسیم انعامات گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اوکاڑہ میں منعقد کی گئی تقریب میں ملک بھر سے صحافی اور کالم نگار حضرات نے بھرپور شرکت کی اور پاک نیوز لائیو کے پہلے کامیاب سال کے موقع پر چیف ایڈیٹر وسیم نذر اور ایڈیٹر عقیل خان کو مبارکباد دی تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خاں تھے۔جن کی تقریب میں شرکت نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔

اس موقع پرایڈیٹر عقیل خان نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے چیف گیسٹ رانا اقبال خان اور ملک بھر سے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے پاک نیوز کے لیے ٹائم نکالا۔ چیف ایڈیٹر وسیم نذر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک نیوز لائیو کی کامیابی کا سہرا پوری ٹیم کے سر جاتا ہے ہم نے پاک نیوز لائیو کی وساطت سے عوام تک خبروں کی فوراََ رسائی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات محنت کی ہے۔پاک نیوز لائیو کو پاکستان کا سب سے بڑا آن لائن نیوز نیٹ ورک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

پروگرام میں کالمسٹ کونسل آف پاکستان (CCP) کے صدر ایم اے تبسم، جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی، نائب صدر امتیاز علی شاکر، سیکرٹری اطلاعات پنجاب ملک ساجد اعوان، فنانس سیکرٹری ساحر قریشی ،ٹی ای مانیٹرنگ شکیل خان ، ایم سی بی کے اشفا ق خان اور ممتاز علمی شخصیت شفیق احمد خان نے بھی خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

تقریب کے آخر میں سال 2011-2012 کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے نمائندگان کو ایوارڈز سے نوازا گیا جن میںڈسکہ سے نامہ نگار سعید پاشا،پھولنگر سے نامہ نگار زین العابدین، بہاولپور سے بیورو چیف فیصل محمود، وہاڑی سے بیورو چیف منیب اسلم، پشین سے بیورو چیف ملک سعد اللہ ترین، بہاولنگر سے ڈسٹرکٹ رپورٹر اصغر نعمان، ڈھرکی سے ڈسٹرکٹ رپورٹر طارق محمود، بدین سے نامہ نگار منصور خاصخیلی، ڈی جی خان سے بیورو چیف جیند ملک ،سرگودھا سے تحصیل رپورٹر ظہیر عباس،اوکاڑا سے نمائندہ خصوصی مظہر رشید، ڈسٹرکٹ رپورٹر حافظ مسعود احمد اور چیف رپورٹر پنچاب شہباز ساجد شامل ہیں۔

پاک نیوز لائیو کی پہلی سالگرہ کا کیک مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان نے کاٹا تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے پاک نیوز لائیو کی کامیابی پر چیف ایڈیٹر وسیم نذر اور ایڈیٹر عقیل خان اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ افرا تفری کے اس دور میں میڈیا اطلاعات کی رسائی کے فرض کو احسن طریقے سے پورا کر رہا ہے جس میں پاک نیوز لائیو کا مقام نمایاں ہے۔

Pak News Live Birthday

Pak News Live Birthday