پرویز مشرف کی جائیداد کی غلط تفصیلات پیش کی گئیں۔ فواد چوہدری

Fawad

Fawad

اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے پرویزمشرف کی جائیداد اور اکانٹس کی غلط تفصیلات عدالت میں پیش کی ہے۔ متعلقہ پراپرٹی میں سے کوئی بھی پرویزمشرف کی ملکیت نہیں۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرکے انہیں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انصاف کے علمبردار معاملے کا نوٹس لیں۔ فواد چوہدی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے اکانٹس میں آٹھ کروڑ روپے موجود تھے جو کہ سیلاب زدگان کو امداد کے طور پر دے دیئے گئے۔