پشاور: بارہ مشتبہ افراد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

Peshawar

Peshawar

پشاور: : (جیو ڈیسک) تہکال کی حدود میں حساس اداروں کی کاروائی کے دوران خودکش جیکٹ برآمد کرکے بارہ قبائلی افراد گرفتار کر لئے گئے۔ پشاور تھانہ تہکال کے حدود میں حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے افغانی باشندے کے گھر پر چھاپے کے دوران خود کش جیکٹ سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کاروائی صبح چھ بجے کے قریب شروع ہوئی۔ مکان سے بارہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق قبائلی علاقوں سے بتا یا جاتا ہے جبکہ چار افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار ہونیوالے افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔