پشاور : لاپتہ افراد کے متعلق اجلاس

Kosar Masood

Kosar Masood

پشاور میں لاپتہ افراد کے متعلق گورنر خیبر پختونخوا مسعود کوثر کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی ،کور کمانڈر پشاور ، آئی جی ایف سی اور چیف سیکرٹری غلام دستگیر سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا سے لاپتہ ہونے والے 2ہزار سے زائد افرادکے معاملے کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں لاپتہ افراد کے معاملات کو فوری طور پر نمٹایا جائے گا۔