پشاور : ملک میں غیر مضبوط اپوزیشن کی ذمہ دار نواز لیگ ہے۔ عمران خان

imranپشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ لیڈرشپ والی سیاسی جماعتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا اتحاد ممکن نہیں۔ موجودہ حالات کی ذمہ دار نواز لیگ ہے۔
پشاورمیں پارٹی کی صوبائی تنظیم سازی کے اجلاس کے بعدپریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ ملک انارکی کی طرف جاررہاہے وفاقی حکومت مسلسل قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔ملک میں اگرمضبوط اپوزیشن نہیں ہے تواس کی زمہ دارنوازلیگ ہے جنہوں نے موجودہ سیٹ اپ کوبرقراررکھنے کے لیے اپنا کندھا پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے پولیس خاموش تماشائی کاکرداراداکررہی ہے انہوں نے دعوی کیاکہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف میں بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔