پنجاب حکومت پر بلدیاتی انتخابات کیلئے دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی

Peoples party

Peoples party

پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے تیس ستمبر کو صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے سابق ناظمین اور کونسلروں کا کنونشن لاہور میں طلب کر لیا۔پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت پر بلدیاتی انتخابات کے لئے دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ پارٹی نے پنجاب میں ڈویژنل مقامات پر پنجاب حکومت کے خلاف سابق ناظمین کے بڑے اجتماعات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پہلا کنونشن تیس ستمبر کو لاہورمیں ہو گا۔

پیپلزپارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کے اربوں روپے کے فنڈز سیاسی اورعام انتخابات کے لئے استمعال کرنے کے لئے انتخابات کو التوا کا شکار کر رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پنجاب میں شکست کے خوف سے بلدیاتی انتخاب سے بھا گ رہی ہے۔