پنجاب حکومت کا بلڈ بنک قائم کرنے کا فیصلہ

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور : وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلڈ بنک جلد کام شروع کر دے گا۔ ڈینگی لاروے کے خاتمے کیلئے مستقل نظام بنایا جا رہا ہے۔ لاہور میں ڈینگی کے خلاف جاری مہم کے جائزہ اجلاس کی خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلڈ بنک قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے اور استعمال شدہ ٹائر ڈینگی لاروے کا بڑا سبب ہیں اس کے خاتمے کیلئے مستقل نظام بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پروفیسر اور سینئر کنسلٹنٹس کے شام کو میں نجی ہسپتالوں کے دورے نیک شگون ہیں۔ سینئر ڈاکٹرز نے جمعرات کو اکتالیس نجی ہسپتالوں کا دورہ کیا اور پانچ سو بیس مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نجی ،سرکاری اور ٹرسٹ ہسپتالوں کے تین سو گیارہ ڈاکٹرز اور نرسوں کو ڈینگی کے بارے میں تربیت دی گئی ہے جس میں دوسرے اضلاع سے بھی ماہرین شریک تھے۔ اجلاس میں مختلف سکرٹریز نے اپنے محکموں کی جانب سے ڈینگی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر منتخب نمائندے، چیف سیکرٹری، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور سری لنکن ٹیم کیارکان بھی موجود تھے۔