پنجاب میں خواتین کی ملازمتوں کا کوٹہ 15 فیصد کرنے کا اعلان

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرکاری محکموں میں خواتین کی ملازمتوں کا کوٹہ پانچ سے بڑھا کر پندرہ فیصدکر نے کا اعلان کیا ہے۔

خواتین کے مسائل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواتین کو ملازمتوں میں عمر کی بالائی حد میں بھی تین سال کی رعایت دی جائیگی۔ ان کاکہنا تھا کہ خواتین کی ملازمتوں کے لئے بنائے جانے والے محکمانہ بورڈ میں خاتون رکن کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔