پنجاب میں پیپلزپارٹی کونئی قوت بنائیں گے، منظور وٹو

Manzoor Wattoo

Manzoor Wattoo

لاہور (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور ووٹو نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں نظام تعلیم تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کارکنان کے دکھوں کا مداواکرکے پنجاب میں پیپلزپارٹی کونئی قوت بنائیں گے ۔

منظور وٹو نے مطالبہ کیا کہ شریف برادران بتائیں کہ بیرون ملک ان کے کتنے اثاثے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کو معلوم ہو گیا ہے کہ پنجاب میں ان کامقابلہ کرنے کیلئے لوگ آ گئے ہیں ساٹ انہوں نے حکومت پنجاب کی تعلیم سے متعلق پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔

منظور وٹو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق اتحادی ہے ۔اور اس اتحاد کے خلاف باتیں کرنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ پریس کانفرنس کے بعد کھانے پر جیالے ٹوٹ پڑے اور شدید بدنظمی دیکھی گئی ۔