پنجاب کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی۔ گیلانی

Yousuf Raza Gilani

Yousuf Raza Gilani

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ توانائی بحران کے ذمے دار آئی پی پیز منصوبے ناکام بنانے والے ہیں۔ پنجاب کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی۔ ایک انٹرویو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے اپنے دور میں توانائی پرکوئی کام نہیں کیا۔ تین ہزار400میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ گیس کی قلت بجلی کی پیداوارمیں کمی کی بڑی وجہ ہے، مائع قدرتی گیس قطر سے درآمد کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چند لوگ بیرونی اشاروں پر حالات خراب کررہے ہیں، صدر اوبامہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بلوچستان سے متعلق قرارداد کو امریکی حکومت کو حمایت حاصل نہیں۔ بلوچ عوام محب وطن ہیں اور ان سے ہونے والی نا انصافیوں کو ازالہ کیا جائے گا۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کراچی میں امن وامان کا مسئلہ گھمبیرہے، سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی کا مسئلہ حل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے خارجہ پالیسی پارلیمنٹ کے ہاتھ میں نہیں تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسمبلی توڑنا اب صدرکا نہیں میرا اختیار ہے۔ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ الیکشن کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔