پن بجلی میں کمی کے باعث 700 میگا واٹ کی کمی ہو گئی

power supply

power supply

پاکستان: (جیو ڈیسک) وزارت پانی وبجلی کی ایک وضاحت کے مطابق پن بجلی میں کمی کے باعثسات سو میگا واٹ کمی ہو گئی ہے۔ وزارت پانی و بجلی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق حکومت کی ہر طرح کی کوشش کے باوجود چار ہزار میگا واٹ بجلی کا شارٹ فال ابھی بھی ہو رہا ہے۔ جسکو کم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جارہ ی ہے۔

وزارت پانی وبجلی کے مطابق ا ئندہ چند ماہ میں لوڈ شیڈنگ میں بتدریج کمی دیکھی جا سکے گی۔ ڈیموں میں پانی کی کمی کے بعد حکومت نے تھرمل بجلی کے پلانٹس سے بجلی بنانے میں اضافہ کرنے کی کوشش کی ہے تا ہم ہر ممکن کوشش کے باوجود بجلی کا شارٹ فال آرہا ہے جسکو پورا کرنے کی کوشش جاری ہے۔