پوزیشن ہولڈرز طلبا کا وفد وطن واپس، وزیراعلیٰ پنجاب کا استقبال

shahbaz sharif

shahbaz sharif

لاہور (جیو ڈیسک) چاروں صوبوں سے چالیس پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات پر مشتمل وفد یورپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی پہنچ گئے ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے طلبہ وطالبات کا شاندار استقبال کیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور ایئرپورٹ پر طلبہ وطالبات کا پرتباک استقبال کیا۔شہباز شریف کا کہناتھا کہ بچے ملک کا اثاثہ ہیں اور ان طلبہ اور طالبات کو ترقی یافتہ ممالک کے دورے پر اس لئے بھیجاگیا تھا کہ یہ ان کی ترقی کے اسباب جان کر ملک کی غربت اور مفلسی سے نکال سکیں اور میں ان طلبہ اور طالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔استقبال کے موقع پر طلبہ اور طالبات کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔