پٹرول تین روپے چار پیسے مہنگا ، اطلاق آج رات سے ہو گا

Petroleum

Petroleum

پٹرولیم (جیوڈیسک) وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دے دی، پٹرول تین روپے چار پیسے مہنگا اور ڈیزل 2 روپے70 پیسے فی لٹر سستا ہو گیا۔

پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 4 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 72 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں47 پیسے فی لٹر اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 105 روپے 49 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 110 روپے 46 پیسے، مٹی کا تیل 101 روپے 95 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 96 روپے 70 پیسے ہوگی۔ سی این جی کی قیمتوں میں 2 روپے 60 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔