پہلا ون ڈے: انگلینڈ کیخلاف پاکستان کو 130 رنز سے شکست

England win

England win

انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں ایک سو تیس رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے سبقت حاصل کرلی۔ دوسرا ون ڈے پندرہ فروری کو کھیلا جائیگا۔

ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر دو سو ساٹھ رنز بنائے۔ انگلش کپتان ایلیسٹر کک نے کیرئیر بیسٹ ایک سو سینتیس رنز اسکور کیے۔ روی بوپارا نصف سنچری بناسکے۔ سعید اجمل نے پانچ اور شاہدآفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی اننگز میں پاکستان کو مشکلات کا سامنا رہا، بیٹسمین جلد بازی میں وکٹیں گنوا بیٹھے اور پوری ٹیم ایک سو تیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شاہد آفریدی نے اٹھائیس رنز بنائے۔ اسٹیون فن نے چار اور سامت پٹیل نیتین وکٹیں حاصل کیں۔ ایلیسٹر کک مین آف دی میچ قرار پائے۔