پہلا ون ڈے: ڈی ویلیئر کی تیرہویں سنچری، جنوبی افریقہ فتحیاب

south africa

south africa

ابراہم ڈی ویلیئر کی تیرہویں سنچری اور فاف ڈو پلیسز کے ساتھ فتح گر شراکت کی بدولت جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں ہرادیا۔ جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری مل گئی۔

ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر دوسو ترپن رنز بنائے۔ کپتان برینڈن مک کلم نے چھپن اور کین ولیمسن نے پچپن رنز اسکور کئے۔ جنوبی افریقہ کے تسوسوبے، مورنی مورکل،جیک کیلس اور پیٹرسن نے دو،دوکھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جنوبی افریقہ کے تین کھلاڑی پینتیس رنز پر آوٹ ہوئے۔

ڈی ویلیئر نے کیپٹن اننگز کھیلی اور ایک سوچھ رنز اسکور کئے۔ ڈوپلیسز نے چھیاسٹھ رنز بنائے اور کپتان کے ساتھ پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست پارٹنر شپ میں ایک سوانتیس رنز کا اضافہ کیا۔