پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی آٹھ رنز سے فتح

Pak Win

Pak Win

دبئی : پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آٹھ رنز سے شکست دیدی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کا فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں پر 144 رنز بنائے۔ شعیب ملک 39 اور مصباح الحق 26 رنز بناکرنمایاں رہے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے گریم سوان نے تین بیٹسمینوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں انگلش ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں پر136رنزبناسکی۔ روی بوپارا39 جبکہ کیون پیٹرسن 33 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ پاکستان کی جانب سے عمرگل نے تین اور محمد حفیظ نے دو بیٹسمینوں کو شکار بنایا۔