پہلے ٹی 20 میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

australia won

australia won

ہوبارٹ : (جیو ڈیسک)پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچاس رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔