پیرس اور میلان جانے والی پی آئی اے کی فلائیٹ تاحال لاہور سے روانہ نہ ہو سکی

pia airlines

pia airlines

پیرس: (عاصم ایاز سے )پی آئی اے کی شاندار سروس پیرس اور میلان جانے والی فلائیٹ تاحال لاہور سے روانہ نہ ہو سکی ۔بچے بلبلا اٹھے ۔تفصیل کے مطابق پی آئی اے کی فلائیٹ نمبر پی کے 733جو کہ لاہور سے میلان اور پیرس کے لئے روانہ ہونی تھی ۔تاحال روانہ نہیں ہو سکی۔مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ائیر پورٹ کے اندرونی حصہ میں احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ۔پسنجروں کا کہنا ہے کہ یہ فلائیٹ صبع گیارہ بجے لاہور سے میلان اور پیرس کے لئے روانہ ہونی تھی لیکن وجہ بتائے بغیر پی آئی اے حکام نے ابھی تک فلائیٹ روانہ نہیں کی ۔مذکورہ فلائیٹ میں سفر کرنے والے افراد نے میڈیا کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ہمارا کیا قصور ہے کہ ہم پی آئی اے کی اپنی ملک کی فلائیٹ پر سفر کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔مسافروں نے بتایا کہ ہم تین سو افراد صبع گیارہ بجے سے پیرس کے لئے روانہ ہونے والے تھے لیکن ہم انتظار میں ہیں کہ کوئی ہمیں اپنی ائیر لائن سے پیرس پہنچا دے ۔آئندہ اس پر سفر نہیں کریں گے۔