پیرس : ایک بار پھر چیف جسٹس کو ہٹانے کی تیاری

Chief Justice Iftikhar Muhammad Chaudhry

Chief Justice Iftikhar Muhammad Chaudhry

پیرس(راجہ منظور حسین جنجوعہ) ایک بار پھر چیف جسٹس کو ہٹانے کی تیاری، جرنیلوں کو رشوت دیکر اورملی بھگت سے ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن اور ڈیفنس اسکیموں کا جال بچھانے والے ملک ریاض اِس سازش کے مین کردار ہونگے ۔کیس کی تیاری کیلئے اندرونی و بیرونی خفیہ ایجنسیاں اور پرائیویٹ ایجنٹس سے پلاننگ کے مطابق ثبوت حاصل کئے جاچکے ہیں ۔وکیل اور سول سوسائٹی ایک بار پھر تحریک کی تیاری کر لیں ، اس بارمقابلا پہلے سے زیادہ سخت اور خونی بنانے کیلئے آہنی سوٹ اور بوٹ سب تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیرس میں مقیم معروف صحافی راجہ منظور جنجوعہ نے مختلف معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں کیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف سے زیادہ مکمل ریفرنس تیار کیا جاچکا ہے اس مقصد کیلئے اندرونی و بیرونی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے بچھایا گیا جال کامیاب ہوچکا ہے ۔اس بار چیف جسٹس کے خلاف دائر کیا جانے والا ریفرنس بہت پہلے سے کی گئی پلاننگ کا منہ بولتا ثبوت ہو گا۔سابقہ ریفرنس کے برعکس اس بار عسکری،کرپٹ عناصر،جعل ساز بزنس مافیا اور سیاسی قیادت ایک جگہ اکٹھی ہوچکی ہے اس لئے متوقع ریفرنس کے خلاف وکلاء ،سول سوسائٹی اورمیاں نواز شریف کو بہت سوچ و بچار ،عوامی آگاہی اورعوامی طاقت کے ساتھ تحریک کیلئے تیاری کرلینی چاہیے ۔

جب بھی ریفرنس دائر ہوگا پیپلز پارٹی ،قائد لیگ ،ایم کیو ایم ،فضل الرحمن اور عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہونگے۔عمران خان پبلک میں چیف جسٹس کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کریں گے لیکن اندرون ِ خانہ وہ طاقتوروں کا ساتھ دیں گے اور جب حقیقی تحریک انصاف کا آغاز ہوگا تو پھر عمران خان کی سپورٹ نہ ہونے کے برابر ہوگی۔اگر با امر مجبوری عمران خان کو عوامی لہر کا ساتھ دینا پڑا تو پھر نوازشریف ایک بار پھر وکلا، سول سوسائٹی ،دینی جماعتوں اورعمران خان کی مدد سے چیف جسٹس کو بحال کروانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔چیف جسٹس کی بحالی کی تحریک میں بڑے قائدین پرقاتلانہ حملے ہوسکتے ہیں۔عوام کو گمراہ کرنے کیلئے بڑی میڈیا وار کی تیارہوچکی ہے ۔سیاسی جماعتوں اورمیڈیا کو تقسیم کرنے کی تیاری بھی ہورہی ہے ۔ ضرورت پڑنے پر میڈیا پر ایک بار پھر پابندی لگ سکتی ہے۔