پیرمحل کی خبریں 24/10/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) غیر نصابی سرگرمیوں سے طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے سمیت تعلیمی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت تحصیل بھر کے سکولوں میں کھلاڑیوں کا چنائو کرکے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو بہترین کھلاڑی مہیاکریں گے ان خیالات کا اظہار محمد خالد گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ محمدفاروق زاہد ، میڈم نسرین ، عبدالقیوم خان تحصیل سپورٹس آفیسر کے ہمراہ ضلعی حکومت کی طرف سے مہیا کیے گئے کوچز سے میٹنگ میں کیا انہوںنے کہا ملک سے غربت، جہالت، بیروزگاری کے خاتمے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا واحد راستہ تعلیم ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت تحصیل بھر میں بہترین کھلاڑیوں کا چنائوہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے ضلعی حکومت کی طرف سے مہیا کیے گئے کوچز سے بھرپور استفادہ کریں گے انہوںنے ایجوکیشن افسران کو ہدایات کی کہ بہترین کھلاڑیوں کے چنائوکے لیے کوچز سے بھرپور تعاون کریں اور بہترین چنائوکے نتیجہ میں کھلاڑیوں کی ٹریننک کرکے انہیں مقابلہ جات کے مواقع فراہم کریں تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سمیت نیا ٹیلنٹ سامنے آسکے خادم اعلی پنجاب ٹیلنٹ سپورٹس پروگرام سے کھیلوں کو گراس روٹس لیول سے فروغ کے مواقع ملیں گے

پیرمحل ( نامہ نگار ) بنک سے رقم نکلوا کر واپس آتے ہوئے تین کس نامعلوم ڈاکوئوں کی رقم چھیننے کی کوشش مزاحمت پر ڈاکوفرار بنک گارڈ نے متاثرہ شخص کی مدد کرنے کی بجائے آسانی سے واردات کرنے والوں کوجانے دیا تفصیل کے مطابق چک نمبر319گ ب کا رہائشی گل شیر ولد محمد سلیم ایم سی بی بنک پیرمحل سے رقم نکلواکر واپس بنک سے نکل رہا تھا کہ ایک بنک کے اندر سے نامعلوم شخص نے تعاقب شروع کردیا گل شیر یونہی بنک کے باہرنکلا تو تینوں ملزمان نے رقم چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر موقع پر موجود گارڈ جس کو مبینہ طورپر واردات کرنے والوں کا ساتھی قرار دیا ہے نے متاثرہ شخص کی کوئی مدد نہ کی جس سے واردات کرنے والے آسانی سے فرارہوگئے یادرہے کہ چند دن پہلے چک 665/6گ ب کے بزرگ شخص کو اسی طریقہ سے موٹرسائیکل پر بٹھاکر نقدی سے محروم کردیا تھا متاثرہ شہری گل شیر نے بنک گارڈ اور تین کس نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف تھانہ پیرمحل پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی

پیرمحل ( نامہ نگار ) صفائی نصف ایمان ہے صحت مند زندگی کے لیے صفائی اہم جزو ہے ان خیالات کا اظہار محمد فاروق زاہد ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اور محمد عمیر اے ای او مرکز پیرمحل نے ہمراہ چوہدری محمد اسلم ، ہیڈماسٹر سہیل محمود گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد پیرمحل میں تحصیل سطح پر صفائی سے آگاہی کے سلسلہ میں بچوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ہاتھوں کی صفائی سے ہونے والی بیماریاں زیادہ تر گندے اور سہولیات سے محروم علاقوں میں رہائش پذیر افراد اور خصوصا بچوں کو لاحق ہوتی ہیں جوحفظانِ صحت کے اصولوں سے دور ہوتے ہیں ہم اپنے ہاتھوں کو درست اور بروقت طریقے سے صاف کرکے مختلف اینٹی بائیوٹک کے پھیلائوکو روک سکتے ہیں۔ہاتھوں کی صفائی صحت وصفائی سے متعلق ایک بہت اہم مسئلہ ہے کیونکہ جب ہم ہاتھوں کے حفظانِ صحت پر مناسب طریقے سے عمل کرتے ہیں تو یہ مختلف بیماریوں کے پھیلائو سے روک تھام کرنے کا بہترین طریقہ ہے، ہاتھوں کی باقاعدہ صفائی نہ ہونے سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے ہر سال بہت زیادہ تعداد میں بچے5سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہی اس دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں۔پورے دن میں ہم کئی مختلف اقسام کے ذرائع مثلا مختلف لوگوں اور آلودہ سطحوں کے ساتھ براہ راست رابطے سے اپنے ہاتھوں پر جراثیم جمع کرتے رہتے ہیں اگر ہم ہاتھوں کے حفظانِ صحت پر درست طریقے سے عمل نہ کریں تو ہم اپنی آنکھوں، ناک یا منہ کو چھونے سے اپنے آپ کو اِن جراثیم سے متاثر کرسکتے ہیں، اور یہ جراثیم ہمارے دوسرے افراد سے رابطہ کرنے یا دیگر سطحات کو چھونے کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہیں اور ہاتھوں سے پھیلنے والی مختلف بیماریوں مثلا نمونیا، دست، نزلہ، انتڑیوں کی بیماریاں، مختلف پیراسائیٹ سے ہونے والی بیماریاں اور ساتھ ساتھ جلداورآنکھوں کی بیماریاں شامل ہیں میں باآسانی مبتلا ہوسکتے ہیں، ان کے علاوہ بھی ہم اپنے ہاتھوں کے ذریعے اپنے جسم میں بہت سارے مختلف جراثیم داخل کرتے ہیں جو ہماری صحت کیلئے بے حد خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں اور پھر ان کے علاج کیلئے ہمیں مختلف اینٹی بائیوٹک استعمال کروائی جاتی ہیں جن کا واحد حل صرف اور صرف مکمل اور بھرپور طریقے سے ہاتھوں کی صفائی میں پوشیدہ ہے اس موقع پر سکول کے بچوں کو ہاتھوں کی صفائی کے متعلق عملی تربیت دی گئی