پیر صبغت اللہ شاہ راشدی آٹھویں پیر منتخب

pir jo goth

pir jo goth

پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کو آٹھواں پیر منتخب کرلیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ پیرجوگوٹھ میں پاکستان اور بھارت میں حروں کی جماعت کے خلفا  کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اعلان کے ساتھ ہی نئے پیر پگارا کی دستار بندی بھی کردی گئی۔ پیرجوگوٹھ میں جاری اجلاس میں چیف خلیفہ سمیت پندرہ خلفا شریک تھے۔
پیر صاحب پگارا کے چار صاحبزادے ہیں جن میں پیر صبغت اللہ شاہ راشدی ، پیر صدر الدین شاہ راشدی ، علی گوہر شاہ راشدی اور حزب اللہ راشدی شامل ہیں۔ حر جماعت کے نظم وضبط کے مطابق خلفا کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اورکوئی بھی اس سے اختلاف نہیں کر سکتا۔