پیپلزپارٹی کی افطار: جیالوں نے افطاری پر دھاوا بول دیا

iftar party

iftar party

پنجاب (جیوڈیسک)یپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل عزیزالرحمان چن کی جانب سے گورنر پنجاب اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے اعزازمیں دی گئی افطار پارٹی اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی جب جیالوں نے افطارکے مقررہ وقت سے دس منٹ قبل ہی افطاری کے سامان پر دھاوا بول دیا اور روزہ توڑ لیا۔

گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی تقریر جاری تھی کہ جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے۔ گورنر پنجاب نے کارکنوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملتان کا حالیہ الیکشن پیپلزپارٹی پر عوام کا اعتماد ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے بعد ان کے بیٹے کو کامیاب کرایا جبکہ پی پی پی کے علاوہ تمام جماعتیں متحد تھیں اور آئندہ انتخابات بھی پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی ۔ تقریب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی اسلم گل، جہانگیر بدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔