پیپلزپارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب کے دوران علاج مبینہ غفلت کی تحقیقات شروع

fauzia wahab

fauzia wahab

کراچی : (جیو ڈیسک) پیپلزپارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب کے دوران علاج مبینہ غفلت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور میڈیکل بورڈ نے فوزیہ وہاب کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سمیت اسپتال انتظامیہ کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردئیے ہیں۔

نو افراد پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی ٹیم اسلام آباد سے کراچی پہنچی۔ٹیم میں ڈی جی صحت ڈاکٹر صبور ، جناح اسپتال شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محبوب سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیم نے فوزیہ وہاب کیس کی تحقیقات تقریبا مکمل کرلی ہے ، اور اس سلسلے میں ان کے معا لجین ڈاکٹر بدر صدیقی ، ڈاکٹر شکیل الرحمن، ڈاکٹر ٹیپو سلطان سمیت پانچ ڈاکٹروں اور اسپتال کے دیگر عملے سے جوائنٹ انویسٹی گیشن کی ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے فوزیہ وہاب سے متعلق تمام دستاویزات اسپتال سے حاصل کرلیں۔