پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے آغاز کیلئے عوامی ریلی منسوخ

PPP

PPP

کراچی(جیوڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی مہم کے آغاز کے لئے عوامی ریلی منسوخ کر دی ہے، اب ریلی کا اہتمام ایک ہال میں کیا جا رہا ہے۔

پارٹی کے ترجمان غلام مصطفی لغاری نے نوڈیرو سے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انتخابی ریلی ایک ہال میں منعقد کی جائے گی اور صرف سرکاری میڈیا کو اسے دکھانے کی اجازت ہو گی۔

پارٹی رہنما دوسرے اضلاع میں انتخابی ریلیاں کریں گے۔انہوں نے کہا صدر آصف علی زرداری ریلی سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے ریلی میں بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کے بارے میں نہیں بتایا۔