پی آئی اے کی پرواز6میتیں لے کر کراچی پہنچ گئی

dead bodies

dead bodies

پاکستان : (جیو ڈیسک) بھوجا ایئر کے بدقسمت طیارے میں جاں بحق چھ مسافروں کی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں۔ قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے تھری زیرو ون میتیں لے کر کراچی پہنچی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے ائیر پورٹ پر میتیں وصول کیں۔ رضا علی، بابو عبدالعزیز، عمران واحد، عرفان اور تسلیم بیگم کی میتوں کو ان کے ورثاء حوالے کر دیا گیا۔

پی آئی اے کے ترجمان سلطان حسن کے مطابق لواحقین کو اسلام آباد پہنچانے کا کرایہ لیا گیا نہ میتیوں کی واپسی کے اخراجات لئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا مزید تین میتیں اگلی پرواز کے ذریعے کراچی لائی جائیں گی۔