پی آئی اے کے لاہور آنیوالے طیارے کو پیرس میں روک لیا گیا

PIA

PIA

کراچی قومی ایئر لائن پی ائی اے کی پیرس سے لاہور کی پرواز کو پیرس میں روک لیا گیا ہے سیفٹی اسسمنٹ آف فارن ایئرکرافٹ کی انسپیکشن ٹیم نے پیرس سے لاہور آنے والی پرواز کے طیارے بوئنگ 777 کا معائنہ کیا اور طیارے کی مینٹننس پر اعتراض کرتے ہوئے طیارے کو پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد مسافروں کو طیارے سے اتار کر ہوٹل بھیج دیا گیا۔ طیارے میں 150 مسافر سوار تھے ، پرواز کو صبح چھ بجے لاہو رپہنچنا تھا ۔