پی سی بی کا 10 لیجنڈری کرکٹرز کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ

Javaid Miandad

Javaid Miandad

پی سی بی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاک بھارت سیریز کے لیے دس کرکٹ لیجنڈز بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کے لیجنڈری کرکٹرز کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ پی سی بی کی ایگزیکٹو کوآرڈینشن کمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔

دس کرکٹ لیجنڈز میں حنیف محمد ، مشتاق محمد ، صادق محمد ، ظہیر عباس ، عمران خان ، جاوید برکی، انتخاب عالم ، وسیم باری ، ماجد خان اور امیتاز احمد شامل ہیں جبکہ جاوید میانداد پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل کی حثیت سے بھارت جائیں گے۔ لیجنڈز کو بھارت بھیجنے کا مقصد دونوں ممالک کے کرکٹ روابط میں مزید بہتری لانا ہے۔