پی سی بی کی دعوت پر بی سی بی کا وفد جلد پاکستان آئے گا

BCB

BCB

پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفد کے دورے کی تاریخ کا تعین نہیں ہوا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسری بار دورے سے انکار کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور پاکستانی کرکٹرز کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے بارے میں بات چیت کے لیے بی سی بی کو دعوت دی تھی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورد نے دعوت قبول کرکے ایک وفد پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ وفد میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن اور چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری شامل ہوں گے۔ دورے کی حتمی تاریخ کا تعین اب نہیں ہوا لیکن توقع ہے کہ بی سی بی کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا۔