پی ٹی سی ایل اور یو اے ای کے درمیان شیئرز کا معاہدہ چیلنج

PTCL

PTCL

لاہور(جیوڈیسک)پی ٹی سی ایل اور یو اے ای کے درمیان شئیرز کے معاہدے کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا۔

بیرسٹر ظفراللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پی ٹی سی ایل جیسے نفع بخش اور اہم قومی ادارے کے شئیرز کو قانونی تقاضے پورے کئے بغیر کمیشن کھانے کے لئے فروخت کر دیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی ادارے کے حوالے سے معاہدے کو آج تک عوام کے سامنے نہیں لایا گیا جبکہ غیر قانونی طور پر شئیرز کی فروخت سے اب تک ملکی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا جا چکا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس معاہدے کو کالعدم قرار دیا جائے۔