پی پی ایل کرکٹ کی بحالی کیلئے مددگار ثابت ہوگی،عبدالقادر

Abdul Qadir

Abdul Qadir

لاہور : (جیو ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز سپنر عبدالقادر نے پاکستان پریمیئر لیگ (پی پی ایل) متعارف کرانے کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی راہ ہموار کرنے میں مدد گار ثابت ثابت ہو گی، غیر ملکی کھلاڑی لیگ کھیلنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں توقع ہے کہ وہ پی پی ایل میں بھی بڑی تعداد میں حصہ لیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) پاکستان کے امیج کو دنیا کے سامنے واضح کرنے کیلئے اکتوبر میں پریمیئر لیگ کا انعقاد کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ غیر ملکی ٹیموں کو معلوم ہو سکے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی پی پی ایل لیگ متعارف کرانے کی تجویز بہت اچھی ہے اور یہ نہ صرف ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی بلکہ فرسٹ کلاس کرکٹرز کو اپنے تجربے میں مزید اضافہ کرنے کیلئے بھی معاون ثابت ہو گی۔ عبدالقادر نے کہا کہ اس وقت پی پی ایل لوگوں، سرمایہ دار طبقہ اور پی سی بی کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، امید ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی بڑی تعداد میں لیگ کی طرف رخ کریں گے۔