پی پی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو 3،3 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز جاری

 Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور(جیوڈیسک)وزیر اعظم نے پیپلزپارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو تین تین کروڑ کے ترقیاتی فنڈز جاری کردیے ہیں۔ اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق اتوار کو ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی اور فنڈز نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا تھا جس پر وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ رواں ماہ میں انہیں فنڈز جاری کردیئے جائیں گے اور اگر نہ جاری ہوئے تو وہ خود ان سے ملاقات کرکے اس کی وجوہات بتائیں گے تاہم 48 گھنٹے بعد ہی وزیر اعظم نے حکم نامہ جاری کردیا اور پی پی کے ارکان پنجاب اسمبلی کو 3، 3 کروڑ کے فنڈز جاری کردیے گئے۔