چلی : بدترین خشک سالی ، زرعی ایمرجنسی نافذ

Chile

Chile

چلی (جیوڈیسک) چلی میں گرم موسم کی وجہ سے بدترین خشک سالی کا سامنا ہے جس کے باعث ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ چلی میں ماہرین کے مطابق ملک کے تین فیصد حصے کو خشک سالی کا سامنا ہیجسکی وجہ سے 128اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔خشک سالی کی وجہ سے فصلیں تباہ اور جانور ہلاک ہوچکے ہیں ۔

ان علاقوں میں بارشیں نہ ہونیسے دریاں میں پانی کی سطح نچلے درجے پر پہنچ چکی ہیاور کئی دریا خشک ہوچکے ہیں۔چلی میں حکومت کی جانب سے ان حالات سے نمٹنے کیلئے کثیر رقم کی امداد جاری کی جارہی ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ حالیہ خشک سالی کی وجہ سے ان کی معاشی حالت ابتر ہوتی جارہی ہے۔