چلی میں ہزاروں طلبا کا تعلیمی سسٹم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

protest chilee

protest chilee

سانتیاگو : (جیو ڈیسک) چلی میں ہزاروں طلبہ تعلیمی سسٹم میں اصلاحات کے لئے احتجاجا سڑکوں پر نکل آئے۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہیرں میں جھڑپیں ہوئی۔ چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں مہنگی تعلیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ہزاروں کی تعداد طلبہ احتجاج کرتے ہوئے دارالحکومت کی سڑکوں پر نکل آئے۔

اس دوران پولیس اور مظاہریں میں جھڑپیں ہوئی۔ پولیس نے مظاہریں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے پولیس پر پتھراو کیا۔ چلی میں مہنگی اوراعلی تعلمی کے خراب معیار کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ایک سال پہلے شروع کیا گیا۔ اور چلی دنیا کے مہنگے تریں ٹیوشن فیس وصول کرنے والے ملکوں میں شامل ہیں۔