چمن،نیٹو فوجی ہیلی کاپٹرکی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

nato

nato

پاک افغان سرحد پرنیٹو فوجی ہیلی کاپٹرنے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔ نیٹو فوجی ہیلی کاپٹر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک کلو میٹر تک پاکستانی فضائی حدود میں گھس آیا اور انتہائی نچلی پروازیں کیں ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نیٹو فوجی ہیلی کاپٹر پندرہ منٹ تک پاکستانی فضائی حدودکی خلاف ورزی کرتے ہوئے واپس افغانستان چلا گیا۔ادھر اعلی نیٹو فوجی حکام نے چمن پاک افغان سرحد کا دورہ کیا جس کے باعث افغان فورسز نے پاک افغان سرحد کو ایک گھنٹے تک بند کر رکھا۔